چینیوں کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا، مِس فن لینڈ سے تاج واپس لے لیا گیا

Share

خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں فن لینڈ کی نمائندگی کرنے والی 22 سالہ مس فن لینڈ سارہ دزافسے نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی دونوں آنکھوں کو کنارے سے کھینچ رکھا تھا اور کیپشن میں لکھا کہ  ایک چینی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے ۔

سارہ کی اس نسل پرستانہ پوسٹ پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور جاپان، جنوبی کوریا اور چین میں شدید ردعمل سامنے آیا، سارہ دزافسے نے اپنی اس حرکت پر معذرت بھی کی تاہم اسے ناکافی قرار دے کر ان سے مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیا۔

فن لینڈ کے وزیراعظم نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر سوچا سمجھا اور احمقانہ عمل تھا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا تنازع ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

مس فن لینڈ کی تنظیمی کمیٹی نے بھی سارہ کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

Check Also

اداکار راجپال یادیو قرض تنازع کیس میں تہاڑ جیل منتقل

Share بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو ایک بار پھر قانونی مشکلات میں …