چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا

Share

چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کر لیا۔چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جیوتیان نامی یہ بےپائلٹ فضائی جہاز صوبہ شان شی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق 16.35 میٹر لمبائی والا یہ ڈرون 6 ہزار کلوگرام تک وزن اٹھانے اور 12 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےچینی حکام کے مطابق جیوتیان کو ایمرجنسی امداد، قدرتی آفات میں ریسکیو، جغرافیائی سروے اور مواصلاتی رابطے جیسے سول مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں 8 ہارڈ پوائنٹس ہیں جہاں سے گائیڈڈ بم، فضا سے فضا اور اینٹی شپ میزائل فائر کیے جا سکتے ہیں، یہ ڈرون اپنے اندر 100 سے زائد چھوٹے ڈرونز لے جا سکتا ہے جو سوارم اٹیک کے لیے استعمال ہوتے ہیں

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …