سوئی نادرن گیس نے گھریلو صارفین کے لیے شیڈول جاری کر دیا

Share

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق نیا شیڈول کوئٹہ اور کراچی کے علاوہ پورے پاکستان میں لاگو کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران گیس 3 اوقات میں وقفے وقفے سے میسر کی جائے گی۔گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک اور دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس ملے گی۔شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس دستیاب ہو گی جبکہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …