حکومت کی یو این امدادی اداروں کو افغانستان خوراک پہنچانے کی اجازت

Share

حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی. وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں طلبہ و اساتذہ کے لیے کٹس لے جانے والے کنٹینرز کی کلیئرنس بھی دی جائے۔

Check Also

بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

Share صدر مملکت نے بھارتی یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم …