
برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی. میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سے 20 برس کی عمر والے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فیصد اضافے کےساتھ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔دوسری جانب 16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved