سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Share

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے، بہتر محسوس کررہا ہوں۔علاہ وازیں وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔ سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی فروخت کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔

Check Also

دھریندر میں دکھایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری دیتی ہیں: دھرو راٹھی

Share بھارت کے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی متنازع فلم دھریندر کی …