تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کردیا

Share

تھائی لینڈ نے بارودی سرنگ دھماکے سے اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی حمایت میں ہونے والا امن معاہدہ سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے پر منسوخ کردیا ہے۔تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرنیوراکل نے کہا ہے کہ امن جب تک معطل رہے گا جب تھائی لینڈ کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتےکمبوڈیا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ابھی تک معاہدے کی تعمیل چاہتے ہیں۔بتاتے چلیں گزشتہ ماہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان میں سرحدی جھڑپوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں امن معاہدہ طے پایا تھا

Check Also

پہلی بار وہیل چیئر استعمال کرنے والی خاتون خلا میں پہنچ گئی

Share جرمن خلائی انجینئر میکائیلا بینٹ ہاؤس وہیل چیئر استعمال کرنے والی دنیا کی پہلی …