شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک

Share

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا جس سے 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے۔اس تمام کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جاچکے ہیں، آخری خوارج کے خاتمے تک افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کیلئے ڈٹے رہیں گے

Check Also

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

Share توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو …