سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے

Share

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ سمیت سعودیہ بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔مرحوم کو 1999 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں سعودی عرب میں اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں

Check Also

میسی کو بھارت آنے کیلئے کتنا معاوضہ ادا کیا گیا

Share ارجینٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے تین روزہ ’گوٹ ٹور آف …