آرمی چیف کابہاولپور، اوکاڑہ کادورہ،یادگار شہداء پرحاضری دی پھول چڑھائے

Share

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا دورہ کیا اور فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں یادگار شہداء پر حاضری دی اس دوران پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔بیان کے مطابق سپہ سالار نے بہاولپور میں خیرپور ٹامیوالی میں فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا، مشق میں جے ایف 17 تھنڈر، گن شپ ہیلی کاپٹرز اور مشینوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں شریک فوجی جوانوں کے بلند جذبے، اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا جبکہ جوانوں کو ہر طرح کے حالات میں قوم کی خدمت کی ہدایت کی

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *