شام میں صدارتی محل، وزارتِ دفاع کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملہ

Share

اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں اہم مقامات پر حملہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا ہے، جس میں صدارتی محل اور وزارتِ دفاع کے قریب بم باری کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیںاسرائیلی حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل سے شامی افواج پر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہےاس سے پہلے اسرائیلی وزیرِ دفاع نے دروز پر حملہ آور شامی فوج سے فوری طور پر سویدا سے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔شام میں بدو قبیلے کے ہاتھوں دروز قبیلے کے تاجر کے اغواء سے شروع ہوئے فسادات فرقہ وارانہ شکل اختیار کر گئے، جہاں جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 203 ہو گئی۔دروز کے اکثریتی شہر سویدا میں جاری لڑائی میں شامی فوج دروز قبائل کو نشانہ بنا رہی ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق جھڑپوں میں ہلاک 92 افراد کا تعلق دروز قبیلے سے ہے۔اس لڑائی میں شامی فوج کے 93 اہلکار جبکہ 18 بدو بھی جان سے جا چکے ہیں

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …