افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری انتقال کر گئے

Share

افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری انتقال کر گئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بسمہ اللّٰہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔اے سی بی کے مطابق بسمہ اللّٰہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔بسمہ اللّٰہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی۔اس کے علاوہ انہوں نے 31 فرسٹ کلاس، 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …