صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی

Share

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی۔اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کی روشنی میں دی۔جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے اور جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے سینئر جج قرار دیے گئے ہیں

Check Also

راولپنڈی کی163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف

Share راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے …