پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کے ہمراہ کھلاڑیوں کی وطن واپسی

Share

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کے ایئرپورٹ پہنچنے پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور سیلفیاں بنائیں۔نجی ایئر لائن کے زریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے کرکٹ ٹیم اسکواڈ میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سمیت کپتان بابر اعظم ، آصف علی، عثمان قادر اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل شامل ہیں۔بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پلیئرز کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔کھلاڑیوں کو ویلکم کرنے کے لیے اُنکے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا جہاں سے وہ میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

Check Also

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا میں نکاح کی تقریب

Share وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *