صدر، وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے رویّوں میں قربانی، محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، قربانی اور اتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے

Check Also

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلیے کمیٹی قائم کردی

Share الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے …