پی ایس ایل 10: غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز آج شام دبئی روانہ ہونگے

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز کےلیے غیرملکی کھلاڑی اور آفیشلز آج شام دبئی روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں غیرملکی اور دوسرے فیز میں ملکی کھلاڑیوں کو دبئی بھیجا جائے گا. واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسڑیٹ کے قریب پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، جس کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز کے پی ایس ایل میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا

Check Also

پی ایس ایل 11 کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی

Share پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے …