سانحہ 9 مئی مقدمات میں 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

Share

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیسز میں 20 مجرمان کو 6، 6 چھ ماہ قید جبکہ 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی اے ٹی سی کورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کیسز کی سماعت ہوئی۔ ملزمان پر ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام تھا، ملزمان نے آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی کروائی۔ملزمان نے دوران ٹرائل اقبال جرم کیا، عدالت کے روبرو اقبالی بیان قلمبند کروائے۔ملزمان 2 سال سے ضمانتوں پر تھے، عدالت نے ضمانتوں پر رہا ملزمان کو حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دیا

Check Also

حیدرآباد، کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Share کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے …