استنبول میں بم نصب کرنےوالی کرد خاتون گرفتار:ترک پولیس کا دعوٰی

Share

ترکیہ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ استنبول کی مشہور شاہراہِ استقلال پر شامی کردعورت نے بم نصب کیا تھا۔اتوار کو اس بم کے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم 50زخمی ہو گئے تھے۔ترک پولیس نے کہا ہے کہ اس شامی عورت کو وسطی استنبول میں بم نصب کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔اس نے مسلح افراد کے ساتھ مل کردہشت گردی کی کارروائی انجام دی تھیرکیہ کے ایک نجی ٹی وی چینل این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ گرفتار عورت شامی شہری ہے۔اس نے مبیّنہ طور پراعتراف کیا کہ اسے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے ایک حکم نامہ موصول ہوا تھا۔ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف برسرپیکار پی کے کے کو انقرہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور اس کا نام عالمی دہشت گردگروپوں کی فہرست میں شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق استنبول میں بم دھماکا کرنے والی اس عورت کا نام احلام البشیر ہے۔اس نے پولیس کے روبرو ابتدائی بیان میں اعتراف کیا کہ اسے پی کے کے نے فوجی تربیت دی تھی۔ وہ اس بم حملے کے لیے شام کے قصبےعفرین اورسرحدی صوبہ ادلب کے راستے غیر قانونی طور پر ترکیہ کے سرحدی علاقے میں داخل ہوئی تھی

Check Also

رینٹ ٹربیونل کا یکطرفہ فیصلہ کالعدم قرار،فریقِ مخالف کو پورا موقع دینا لازم ہوگا

Share لاہور ہائیکورٹ نے یکطرفہ کرایہ داری ٹرائل سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *