امریکا میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔طیارہ گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔

Check Also

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ارب پتی شخصیات کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز: آکسفیم رپورٹ

Share دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر …