ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا، دوسری بار سُپر پاور کے حکمران بن گئے

Share

ڈونلڈ ٹرمپ سپر پاور امریکہ کے صدر بن گئے، انہوں نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا، نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کےحلف اٹھاتے ہی توپوں کی سلامی دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق تقریب سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات کی، ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، اور براک اوباما تقریب میں شریک ہوئے، ان کے ہمراہ ان کی بیویاں بھی تھیں، تاہم، سابق خاتون اول مشیل اوباما تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔ٹیکسلا، ایکس اور سٹار لنک کے بانی ایلون مسک، گوگل کےسی ای او سُندرپچائی، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ٹک ٹاک کے سی ای او شو چیو بھی تقریب میں شامل تھے، حلف برداری سےقبل کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی جیت کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …