سپریم کورٹ کے3نئے ججز،اسلام آبادہائیکورٹ کےنئےچیف جسٹس نےحلف اٹھا لیا

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن

جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عامرفاروق سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا، سپریم کورٹ کے حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں. جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی خالی نشست پر جسٹس عامر فاروق کو تعینات کیا گیا ہے جن کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سفارش کی گئی تھی۔جسٹس عامر فاروق نے آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سےایوان صدر میں حلف لیا

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *