جے یو آئی نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر کے اعتراضات مانگ لئے

Share

اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف) نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے اعتراضات مانگ لیے۔اس حوالے سے جے یو آئی ف کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ہمیں صدرِ مملکت آصف زرداری کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کی جائیں۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے ان اعتراضات کو ایڈریس کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔واضح رہے کہ اس بل کے تحت ہی پارلیمنٹ میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری دی تھی

Check Also

میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

Share اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں …