چیلنج دیتا ہوں لگاؤ گورنر راج، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

Share

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایک پرامن جماعت پرامن طریقے سے اپنے لیڈر کی رہائی کے لئے نکلتی ہے، پر امن احتجاج کے شرکاء پر گولیاں برسانا شروع کر دیا جاتا ہے۔ پشاور میں صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگاؤ، کیا ہمارا خون سفید ہے، دہشت گردی کا مقابلہ ہم کریں۔ گورنر ہاؤس سے ڈراتے ہو، چیلنج دیتا ہوں کہ لگاؤ گورنر راج۔تقریر کے دوران وزیراعلیٰ کا مائیک بند ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ریڈ زون اور ڈی چوک کے ڈرامے نہ دکھائیں ہم پر گولیاں بھی چلائی گئیں۔ جو ملے ہوئے ہیں وہ ہر جگہ ہر قسم کی سازش کر رہے ہیں، ہم کرسیوں والے نہیں ہیں۔انھوں نے کہا اسلام آباد کے چوکوں پر مجھ پر فائر کیے گئے، بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا کہ ڈی چوک پہنچیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہم پر براہ راست کئی بار قاتلانہ حملے ہوئے، چائنا چوک اور ڈی چوک میں فائرنگ کی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہمیں انقلاب لانا ہوگا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد از جلد چاہیے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …