بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

Share

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم نےکوئی غلط اعداد و شمار نہیں بتائے بلکہ جاں بحق افراد کی تعداد 12 بتائی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکڑوں جاں بحق افراد کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار کو ہم نے اون نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے، بشریٰ بی بی نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری۔ ہماری قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے۔انھوں نے کہا تحریک انصاف الگ اور خیبر پختوانخوا حکومت کا کردار الگ چیز ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ ہمارے مطالبات کی منظوری کےلیے تحریک جاری رہے گی، آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے دوں گا

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …