پاکستان کو 3 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول

Share

پاکستان کو 3 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔بیرونی فنڈنگ میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض میں سے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط شامل ہے۔دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر قرضہ حاصل ہوا، پاکستان کو جولائی تا ستمبر 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بیرونی گرانٹ ملی، عالمی مالیاتی اداروں نے جولائی تا ستمبر 48 کروڑ 29 لاکھ ڈالر قرض دیا۔دستاویز کے مطابق چین اور سعودی عرب سمیت دو طرفہ ممالک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے، رواں سال مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ ہے۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …