عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا

Share

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کےاندراج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلاف سامنے آیا ہے. ۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریری حکم نامے میں لکھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کیس میں آئی جی پنجاب کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینا غیرمتعلقہ ہے۔سپریم کورٹ نے پیر کو آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز کی سماعت کا دو صفحات پر مبنی تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر تاحال درج نہ ہونے سے آگاہ کیا، انہیں قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔حکم نامے میں کہا گیا توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل نے تفصیلی جواب کے لیے مہلت طلب کی۔توہین عدالت کیس میں عمران خان کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مزید چند روز کی مہلت دی جاتی ہے، کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *