کے پی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدہ پر دستخط کر دیے

Share

خیبر پختون خوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدہ پر دستخط کر دیے۔سرکاری حکام کے مطابق کے پی حکومت نے مرکز سے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست بھی کی ہے۔مشیر خزانہ خیبر پخون خوا مزمل اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کابینہ نے ترامیم پر 5 سے زیادہ سوالات اٹھائے، مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن نے اٹھائے گئے سوالات پر وضاحت دی ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ نے وزارتی کمیٹی کے قیام پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک کے مفاد میں قومی مالیاتی معاہدے کے ساتھ پُرعزم ہیں

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …