فوج سےکوئی مسئلہ نہیں،اقتدارکےساتھ اختیار بھی چاہتا ہوں، عمران خان

Share

سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مجھے معلوم تھا مجھے ماریں گے، اس لیے پہلے ہی ویڈیو ریکارڈ کروادی۔ عمران خان نے گفتگو میں کہا کہ جب مضبوط ہونے لگے تو دوسرا منصوبہ بنایا گیا، دوسرا منصوبہ سلمان تاثیر کی طرح مجھے قتل کرنے کا بنایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلسے میں بھی بتایا کہ ان کا پلان کیا ہے، معلوم تھا گوجرانوالہ یا گجرات میں حملہ ہوگا۔ انہوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوگی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے نیچے سب ہیں، جن لوگوں کے نام دیے اگر وہ ملزم نہیں تو تفتیش میں نکل جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی لگا دی ہے، ملزم کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر ملک کا انتظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی ملنا چاہیے، میرا فوج سے کوئی ایشو نہیں صرف احتساب کے مسئلے پر مسئلہ ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی؟ عمران خان نے جواب میں اسے یہ ملین ڈالر سوال قرار دیدیا

Check Also

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا میں نکاح کی تقریب

Share وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *