ایرانی صدر 11 ستمبر کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق پہنچیں گے

Share

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان گیارہ ستمبر کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرعراق پہنچیں گے۔دورے کے دوران ایرانی صدر عراق کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور سکیورٹی تعاون جیسے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے، پیزشکیان کربلا اور نجف میں مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ علاقائی ترقی کے لئے تعاون ایرانی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، ایران خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

Check Also

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ارب پتی شخصیات کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز: آکسفیم رپورٹ

Share دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر …