صدر مملکت کا راشد منہاس شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت

Share

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔صدر آصف زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے ملکی سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم راشد منہاس شہید کے جذبۂ شہادت، حب الوطنی اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راشد منہاس شہید جیسے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے، پوری قوم اپنے شہداء کی احسان مند ہے، قربانیوں کو ياد رکھے گی۔صدر مملکت کی جانب سے راشد منہاس شہید کے لئے بلندیٔ درجات کی دعا بھی کی گئی

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …