بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکار نوکری سے برطرف

Share

بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیاگیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد مکران اور کوئٹہ سے ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …