آسٹریلیا میں خاتون سے زیادتی، سری لنکن بیٹر کی درخواست ضمانت مسترد

Share

سری لنکا کے بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی زیادتی کے الزام میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست نا منظور ہونے پر سری لنکن کرکٹر تحویل میں رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنوشکا گوناتھیلاکا ہتھکڑی لگا کر ویڈیو لنک پر سڈنی کی عدالت میں پیش ہوئے۔سری لنکن کرکٹر کو دو روز پہلے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دنوشکا نے وکیل کے ذریعے عدالت سے ضمانت کی استدعا کی تھی۔

سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دنوشکا سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی۔خاتون نے دنوشکا گوناتھیلاکا پر 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائشگاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *