
سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا، کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، اس حوالے سے آج بھی 13 رکنی فل کورٹ کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے، گزشتہ روز بھی چیف جسٹس کی زیرصدات فل کورٹ اجلاس میں معاملے پر مشاورت کی گئی تھی، عدالت نے کیس کا فیصلہ منگل کو محفوظ کیا تھا جس کا شارٹ آرڈر ممکنہ طور پر کل 12 بجے سنایا جائے گا۔سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں کل محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ میں کہا گیا کہ کل 13 رکنی فل کورٹ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فیصلہ سنائے گا۔گزشتہ روز بھی سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ کا مشاورتی اجلاس ہوا، جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے، جن میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان شامل تھے۔ججز کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مشاورت کی گئی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ 2 روز قبل 9 جولائی کو محفوظ کیا تھا، اپیلوں پر فل کورٹ 31 مئی کو تشکیل دیا گیا تھا، جس نے اپیلوں کی 9 سماعتیں کیں جبکہ سماعتیں یو ٹیوب اسٹریمنگ کے ذریعے براہِ راست نشر کی گئیں۔سنی اتحاد کونسل نے موقف اختیار کیا تھا کہ مجموعی طورپرستترمخصوص نشستیں متنازع ہیں، نشستوں میں قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں، یہ تمام نشستیں سنی اتحادکونسل کوملنی چاہیئے تھیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved