اسپیکر نے فائنانس ترمیمی بل 2024 صدرِ مملکت کو بھجوادیا

Share

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے فائنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادیا ہے۔ صدرمملکت کی توثیق کے بعد فائنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل اورمتعلقہ دستاویزات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ثبت ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ بل پر صدر مملکت کی طرف سے آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔صدر کی توثیق کے بعد فائنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ ہوجائے گاجبکہ بعض ٹیکس اقدامات 16 جون سے نافذ ہوں گے۔ قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ فائنانس بل 2024 گزشتہ روز منظور کرلیا تھا۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …