ٹی 20 ورلڈ کپ:زمبابوے کو شکست، بھارت کا انگلینڈ، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل

Share

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے مات دے دی۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں میگا ایونٹ کا 42 واں میچ بھارت اور زمبابوے کے مابین کھیلا گیا۔بھارت اننگزسوریا کمار یادیو کی حیرت انگیز اننگز کی بدولت بھارت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے، اوپنر کے ایل راہول نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 15، ویرات کوہلی 26، رشبھ پنت 3 اور ہاردیک پانڈیا 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔مڈل آرڈر بیٹر اور آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بلے باز سوریا کمار یادیو نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔شان ولیمز نے سب سے زیادہ 2 جبکہ رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ موزاربانی اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔زمبابوے اننگز187 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 17 اعشاریہ 2 اووز میں صرف 115 رنز ہی بناسکی، ریان برل نے سب سے زیادہ 35 جبکہ سکندر رضا نے 34 اور کپتان کریگ ایروائن نے 13 رنز بنائے۔فاتح ٹیم کے روی چندرن ایشون نے سب سے زیادہ 3 جبکہ ہاردیک پانڈیا اور محمد شامی نے 2،2، بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے گروپ 2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پاکستان کا نیوزی لینڈ اور بھارت کا انگلینڈ کے ساتھ سیمی فائنل میں ٹاکرا ہوگا۔

Check Also

پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں، بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان

Share آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *