نیٹ میٹرنگ پر بیوروکریسی اور سیاستدانوں میں جنگ، 7 فارمولے زیر غور

Share

وفاقی حکومت کو نیٹ میٹرنگ کے معاملے پر پریشان کن صورتِ حال کا سامنا ہے کیونکہ اس حوالے سے بیورو کریٹس اور سیاست دانوں کے درمیان جنگ کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے 7 فارمولے زیرِغور ہیں۔بیورو کریسی کا موقف یہ ہے کہ شمسی توانائی کے فروغ سے ملک میں توانائی کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہوگا۔ سیاست دان اس منطق یا دلیل کو قبول نہیں کر رہے۔آویئرانٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق بیورو کریٹس اور حکومتی شخصیت سے قربت رکھنے والے افسران کے مطابق نیٹ میٹرنگ اب اسلام آباد کے لیے ایک بڑے دردِ سر میں تبدیل ہوگئی ہے۔بیورو کریسی نے، بظاہر توانائی کے شعبے کو بچانے کے لیے، تجویز کیا ہے کہ شمسی توانائی کا نظام مرحلہ وار پھیلانے اور بائی بیک میکینزم کے لیے آسٹریلین موڈ اپنایا جائے۔ وزیرِاعظم کی میز پر رکھی جانے والی ایک تجویز یہ بھی ہے کہ بجلی کے بل یونٹس کے بجائے نیٹ میٹرنگ کے تناظر میں طے کیے جائیں۔ شمسی توانائی کے نرخ حکومت حتمی طور پر متعین کرے گی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …