وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے

Share

وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر لاہور سے چین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم چین کے دورے پر روانہ ہوگئے، شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے چین روانہ ہوئے۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر اور چینی ہم منصب سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔روانگی کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل صنعت کار اور سرمایہ کاروں کا وفد گزشتہ رات خصوصی پرواز پر اسلام آباد سے چین روانہ ہوا۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …