وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Share

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا، طیارے میں موجود وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا، گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے بھی تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی، طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …