پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

Share

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز ”پی کے 839“ نے ریاض ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی، اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حج پر جانے والے ایک مسافر نے بتایا کہ دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد طیارہ جدہ سے موڑ کر ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاؤنج منتقل کیا گیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی، وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے رخ تبدیل کرکے ریاض ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کر دیا گیا۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …