خیبرپختونخوا حکومت کا بجلی بقایاجات کیلیے جرگے سے مدد لینے کا فیصلہ

Share

خیبرپختوںخوا حکومت نے بجلی لوڈمینجمنٹ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی جبکہ بجلی بقایاجات کےلیے جرگے سے مدد لینے کافیصلہ کیا ہے۔دستاویز کے مطابق لائن لاسز والے 177 فیڈرزمیں سے 50 فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے کیا جائےگا جبکہ نادہندگان بجلی بقایاجات کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں گے۔دستاویز کے مطابق پیسکو لوڈمینجمٹ کا شیڈول جاری کرے گااورفالٹ دورکرے گا۔ علاوہ ازیں بجلی کے بقایاجات کے لیے جرگے سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔دستاویز کے مطابق گزشتہ 10 روزمیں بجلی چوری پر195مقدمےکی درخواست دی گئی، بجلی چوری کے30مقدمات درج، 3افراد گرفتارہوئے، بقایاجات کی مد میں نادہندگان سے60لاکھ سےزیادہ وصولی کی گئی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …