قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ، حکومت اور اپوزیشن کے اعدادوشمار جاری

Share

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومتی جماعتوں اور اپوزیشن کے چیئرمین کی سیٹوں کے اعداد و شمار سامنےآگئے ۔حکومتی جماعتوں کو 23 چیئرمین کی سیٹیں ملیں گی، جبکہ اپوزیشن کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی۔ذرائع کے مطابق تین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مخصوص نشستوں کے فیصلہ تک خالی رہیں گی۔ مسلم لیگ ن 12 پی ٹی آئی کو 9 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 7 ،جے یو آئی کو ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی، ایم کیو ایم کو2، ق لیگ، استحکام پارٹی، اور بی اے پی کو ایک، ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے فارمولہ میں عدالت کی طرف سے بعض مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن معطل کئیے جانے کے بعد تبدیلی کی گئی، تین کمیٹیوں کی سربراہی عدالتی فیصلے کے بعد طے کی جائے گی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …