پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

Share

عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے بعد 31 مئی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.50 روپے کمی کا امکان ہے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آےئ ایف ای ایم) کے حساب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.25 روپے اور ڈیزل میں 6.25 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔واضح رہے کہ پیٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ پندرہ دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …