سندھ پولیس نے7خطرناک مطلوب ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 5 کروڑ 10 لاکھ مقرر کر دی

Share

سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سمیت پولیس کو مطلوب 7 خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر 5 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ہیڈ منی مقرر کر دی گئی ہے۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بشیر احمد بروھی نے ان ملزمان اور ان پر درج مقدمات کی تفصیلات ہیڈ منی کے ساتھ جاری کی ہیں۔بشیر بروھی کے مطابق گرفتار ملزم غلام یاسین بھیو ولد محمد حسین بھیو 52 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر ہے۔کاشف ابڑو عرف انور علی ولد دلشاد احمد 41 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔اکبر علی بھیو ولد حاجی احمد 22 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔نذیر احمد بھیو ولد عبدالرزاق بھیو بھی 22 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی۔مجاہد جمالی میرانی عرف کمانڈو ولد جمال دین 21 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔محمد خان ملاح عرف فوجی ولد محمد ملاح 14 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ ممتاز علی بھیو ولد سجاول خان 13 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر ہے

Check Also

وزیراعظم کا خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہونے والے کے ورثا کیلئے ایک کروڑ کی امداد کا اعلان

Share وزیراعظم شہباز شریف سانحہ اسلام آباد کے دوران خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *