سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی

Share

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سابق صدر ابراہیم رئیسی کی تعزیت کے لیے ٹیلی فون کیا۔دوران گفتگو دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی اور ایران کے قائم مقام صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ کے دورے کی دعوت بھی جسے سعودی ولی عہد نے قبول کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دو دہائیوں میں کسی سعودی شاہی شخصیت کا تہران کا پہلا ممکنہ دورہ ہو گا، جو برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مثبت سفارتی تعلقات کی جانب ایک اور قدم کا اشارہ ہے۔

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …