غیر قانونی تعمیرات: میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا گیا

Share

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سی ڈی اے کی جانب سے سیل کردیا گیا ہے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی دفتر کے کچھ حصے کو بھی گرادیا گیا ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے دفتر استعمال نہیں ہوگا۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی 4/8 میں سیاسی جماعت کی قائم غیرقانونی تعمیرات کو ختم کیا جارہا ہے۔حکام کا کہنا کہ پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کرکے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی تھیں، بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزاحمت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے

Check Also

مریم نواز کا بسنت کے دوران میٹرو، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت کا فیصلہ

Share وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اُن کو …