لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو ججز تعیناتی کیلئے آخری موقع

Share

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کےلیےآخری موقع دے دیا۔ججز کی تعیناتی سے متعلق سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کریں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، کابینہ نوٹیفکیشن جاری کریں۔انھوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ خود عدالت میں پیش ہوں۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید کارروائی 24 مئی تک ملتوی کردی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …