پاکستان کا ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

Share

پاکستان نے آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔ جو جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا۔سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائیوجی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو سیٹلائٹ یقینی بنائے گا۔سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کی جانب سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپارکو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہوگئی ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …