سپریم کورٹ نے وفاق اورصوبائی حکومتوں کوسرکاری منصوبوں پر ذاتی تشہیر سے روک دیا

Share

سپریم کورٹ نے وفاقی اورچاروں صوبائی حکومتوں کو سرکاری پراجیکٹس پر ذاتی تشہیر سے روک دیا اور ریمارکس دیے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دوران سماعت کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو۔علاوہ ازیں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سندھ میں اضافی لا افسران کی تقرری پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نے اضافی لا افسران کو ہٹا دیا ہے، سندھ میں کیوں نہیں ہوا؟چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سندھ حکومت سے بھی جواب طلب کرلیا۔

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …