سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیئرمین سینیٹ

Share

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 9 مئی کے شرانگیز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کے لیے ایسے غیرقانونی اور غیرآئینی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں آگے بڑھیں، ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں حصہ ڈالیں، انتشار کے بجائے مثبت طرز عمل سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …