اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی:3 کنٹینر سے 3 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد

Share

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں کارروائی کر کے 3 کنٹینر سے 3 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر متحدہ عرب امارات بھیجنے کے لیے بک کیے گئے 3 مختلف کنٹینرز کی تلاشی کے دوران 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی گولیوں کا مجموعی وزن 65 کلو گرااس سلسلے میں اے این ایف نے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے ضلع چمن میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 5220 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *